کراچی ،انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر ایک بار گر گئی ،اوپن مارکیٹ میں استحکام ،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں7پیسے کا اضافہ، قیمت فروخت 98.70 روپے ہوگئی ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں قیمت فروخت 99.85روپے پربرقرار

پیر 9 جون 2014 22:02

کراچی ،انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر ایک بار گر گئی ،اوپن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر ایک بار گر گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر مزید کم ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں7پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.53روپے سے بڑھ کر98.60روپے اور قیمت فروخت 98.63روپے سے بڑھ کر98.70روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 99.70روپے اور قیمت فروخت 99.85روپے پربرقرار رہی تاہم یورو کی قدر میں 15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 135.60روپے سے کم ہوکر135.50روپے اور قیمت فروخت 135.90روپے سے کم ہو کر135.75روپے ہوگئی اسی طرح10پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید167.10روپے سے کم ہو کر 167روپے اور قیمت فروخت 167.35روپے سے کم ہو کر167.25روپے ہوگئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے یو اے ای درہم کی قدر5پیسے بڑھ گئی اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت27.30روپے سے بڑھ کر27.35روپے ہوگئی تاہم 5پیسے کی کمی سے سعودی ریال کی قیمت خرید 26.70روپے سے کم ہو کر26.65روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :