روپے کی قدر میں استحکام سے موجودہ مالی سال میں ٹیکس وصولیوں میں 70 ارب روپے کی کمی ہوئی ،اسحاق ڈار،حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ برداشت نہیں کر سکتی، تنخواہوں او رپنشن میں مزید اضافے سے بجٹ خسارہ بڑھے گا،وفاقی وزیر خزانہ کی سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ
پیر 9 جون 2014 21:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بجٹ دستاویز پر قائمہ کمیٹی کی طرف سے دی گئی سفارشات کے حوالے سے بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آگاہ کیا کہ ڈالر کی قد ر میں کمی ،روپے کی قدر میں استحکام کی وجہ سے موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 70 ارب روپے کی کمی ہوئی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ برداشت نہیں کر سکتی تنخواہوں او رپنشن میں مزید اضافے سے بجٹ خسارہ بڑھے گا۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل کی صدار ت میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر الیاس بلور ، اسلام الدین شیخ، محمدطلحہ محمود ،سردار فتح محمد محمد حسنی ، ہمایوں مندوخیل ، سلیم ایچ مانڈوی والا ، سیدہ صغریٰ امام، نزہت صادق ، کلثوم پروین ، سید مظفر حسین شاہ کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود ، چیئرمین ایف بی آر طارق خان ، بھی موجود تھے چیئرپرسن قائم کمیٹی سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ 300 ملین کے گردشی قرضے اب بھی موجود ہیں مہنگائی کے مقابلے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں او رپنشن میں اضافہ کم ہے زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کے لئے بجٹ دستاویزات میں ذکر نہیں ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس وصولی کا حدف 2387 ملین تھا جو دو بار کم ہو کر 2050 تک چلا گیا بد قسمتی سے وصولیاں 1946 ارب کی ہوئیں ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولیوں کا خسارہ 104 ارب کا ہے پی ایس ڈی پی میں اس سال بجٹ میں 525 ارب مختص کیے گئے ہیں اور کراچی کے چار بڑے ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ سندھ میں 300 بستروں پر مشتمل بے نظیر ہسپتال کے لئے بھی رقم رکھی گئی ہے ایس آر اوز میں پیٹرولیم منصوعات پر ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے اگر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا روپے کی قد ر میں استحکام کی وجہ سے 14 مختلف صنعتوں نے ازخود اپنی مصنوعات میں 8 سے 14 فیصد تک کمی کر دی ہے دیامیربھاشا ڈیم میں متعدد غیر ملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی لی ہے وزیراعظم بین الا اقومی مالیاتی کانفرنس اور میں ورلڈ بینک کے اجلا س میں خود شرکت کروں گا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں بھارت کے این او سی کی ضرورت نہیں نظر ثانی شدہ ٹیکس ہدف 2275 ملین اس سال حاصل کرلیں گے قائمہ کمیٹی کے اراکین اور حکومت دونوں کا مقصد عوام کی سہولیات میں اضافہ اور معاشی استحکام ہے نیشنل پرائس کنڑول کمیشن کے قیام کی تجویز ہے بجٹ کے بعد قیام عمل میں لے آئیں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.