کراچی،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا ایئرپورٹ حملے میں شہید و زخمی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے لیے امداد کا اعلان ،حملے میں شہید رینجرز اہلکاروں کے ورثا کو 20، 20 ، اے ایس ایف کے شہداء کے ورثاء لیے 10، 10 لاکھ جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

پیر 9 جون 2014 21:37

کراچی،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا ایئرپورٹ حملے میں شہید و زخمی سیکورٹی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایئرپورٹ حملے میں شہید و زخمی ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے لیے امداد کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کے ورثا کو 20، 20 لاکھ روپے، اے ایس ایف کے شہید اہلکاروں کے ورثا کے لیے 10، 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔