کرم ایجنسی میں مسلح افراد کا حملہ،لیوی فورس کے دو اہلکار شہید،پولٹیکل محرر شدید زخمی ،حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب،سرچ آپریشن میں متعدد افراد گرفتار

پیر 9 جون 2014 21:02

کرم ایجنسی میں مسلح افراد کا حملہ،لیوی فورس کے دو اہلکار شہید،پولٹیکل ..

پارا چنار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) کرم ایجنسی کے علاقہ میکنگ میں مسلح افراد کے حملے میں کرم لیوی فورس کے دو اہلکار شہید،پولیٹیکل محرر شدید زخمی ہوگیا،حملہ آور فرار ہوگئے،حکام نے علاقے میں کارروائی شروع کردی،متعدد افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ میکنگ میں چیک پوسٹ پر تعینات کرم لیوی فورس کے اہلکاروں پر دو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیوی فورس کے دو اہلکار شعیب حسین طوری اور سپاہی روظمین آفریدی شہید ہوگئے جبکہ پولٹیکل محرر میر عالم طوری شدید زخمی ہوگیا،واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے،حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :