دہشت گردی کرنیوالوں سے بلٹ اور مذاکرات کرنے والوں سے زبان کے ساتھ بات ہوگی ، دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے نہیں، پرویزرشید، بہادر فوج ، رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جو پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتے تھے ، کسی بھی ملک کا اسلحہ برآمد ہونے بارے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کچھ کہا جاسکے گا ، نیشنل پریس کلب میں کوہ پیماؤں کے ساتھ گفتگو کے بعد صحافیوں سے بات چیت
پیر 9 جون 2014 20:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ بلٹ اور مذاکرات کرنے والوں سے زبان کے ساتھ بات ہوگی ، دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے نہیں، پاکستان کی بہادر فوج ، رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جو پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتے تھے ، کسی بھی ملک کا اسلحہ برآمد ہونے کے حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کچھ کہا جاسکے گا ۔
پیر کو نیشنل پریس کلب میں پاکستانیوں پر مشتمل کوہ پیمائی پر جانے والے کوہ پیماؤں کے ساتھ گفتگو کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا دہشت گردوں کے حوالے سے واضح موقف ہے دہشت گرد جو راستہ اختیار کرینگے ان کے ساتھ گزشتہ رات کی طرح کا سلوک کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں بہادر فوج ، رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ رات دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنا کر ان کے مقاصد پورے نہیں ہونے دیئے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد کراچی ائرپورٹ پر قبضہ کرکے پاکستان کو مفلوج کرنا تھا جن کے عزائم پاکستان کے بہادر جوانوں نے ناکام بنا دیئے اور چند گھنٹے میں کراچی ائرپورٹ کو آپریشنل کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے نہیں ہے کوئی بھی پاکستانی اس طرح کی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہوسکتا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات شروع ہوگئی ہے تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ اسلحہ کس ملک کا تھا ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ پاکستانی کوہ پیما دنیا کی کوئی بھی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ کے ٹی وی چوٹی سر کرکے واپس لوٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کی حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے کوہ پیماؤں کو آنے کی اجازت دی ہے ۔ کے ٹو کی چوٹی پر جا کر پاکستان اور اٹلی کا جھنڈا کوہ پیما لہرائینگے ۔اٹلی کے صدر نے خاص کر پاکستان کیلئے یہ خاص تحفہ بھیجا ہے دونوں ممالک بھائی چارے کے رشتے سے بندھے ہوئے ہیں ۔ اٹلی کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان کو دنیا کے ساتھ خوبصورت ملک دکھانے کا ساتھ دیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.