Live Updates

پی ٹی آئی کے جلسے ودھرنے،حکومت نے انتخابی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا، خورشید شاہ سے اسحاق ڈار اور زاہد حامد کی ملاقات ، انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنانے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے پر اتفاق

پیر 9 جون 2014 20:26

پی ٹی آئی کے جلسے ودھرنے،حکومت نے انتخابی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا، خورشید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں اور جلوسوں پر دباؤ میں آکر انتخابی اصلاحات لانے کا کرلیا،اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کرکے انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنانے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میں ان سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد نے الیکشن کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے ہم سے بات کی ہے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنائی جائے گی اور اس حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔ اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹررضا ربانی اور رکن اسمبلی نوید قمر بھی موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات