ریلوے حکام نے شیخ رشید کی سیٹوں کی بکنگ کیلئے دی گئی درخواست مسترد کردی

پیر 9 جون 2014 20:15

ریلوے حکام نے شیخ رشید کی سیٹوں کی بکنگ کیلئے دی گئی درخواست مسترد کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) ریلوے حکام نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ٹرین مارچ کے لئے بکنگ دینے سے انکاردیا۔نجی‌ٹی وی کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں محکمے کے اعلیٰ افسران کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید کو ٹرین مارچ کے لئے بکنگ دینے سے انکارکردیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ کسی مسافر ٹرین میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی ٹرین مارچ کے دوران ہر اسٹیشن پر شیخ رشید کو خطاب کا وقت دیا جاسکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اگر شیخ رشید ٹرین مارچ کرنا چاہتے ہیں تو اسپیشل ٹرین کی بکنگ کے لئے درخواست دیں اور ایڈوانس جمع کرائیں۔دوسری جانب شیخ رشید نے ریلوے حکام کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران ٹرین مارچ سے خوف زدہ ہیں لیکن حکومت چاہے جتنی رکاوٹیں کھڑی کرلے ٹرین مارچ ضرور ہوگا۔واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انتخابی دھاندلی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف 20 جون کو ٹرین مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :