Live Updates

صوبائی تعصب پھیلانے والے ملک کے دوست نہیں،موجودہ حالات میں یکجہتی کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے،احسن اقبال،عمران خان کو ایک سال کے بعد دھاندلی کا خواب آیاہے،بجٹ میں دوسرے صوبوں کے فنڈز پنجاب سے زیادہ دئیے گئے ہیں،سرمایہ کاروں کو مراعات نہ دیں تو وہ کسی دوسرے ملک میں چلے جائیں گے،پریس کانفرنس میں اظہار خیال

پیر 9 جون 2014 20:04

صوبائی تعصب پھیلانے والے ملک کے دوست نہیں،موجودہ حالات میں یکجہتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی تعصب پھیلانے والے ملک کے دوست نہیں،موجودہ حالات میں یکجہتی کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے،عمران خان کو ایک سال کے بعد دھاندلی کا خواب آیاہے،بجٹ میں دوسرے صوبوں کے فنڈز پنجاب سے زیادہ دئیے گئے ہیں،سرمایہ کاروں کو مراعات نہ دیں تو وہ کسی دوسرے ملک میں چلے جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی لاہور موٹروے کے بننے سے عمران خان خوف زدہ ہیں،توانائی کے لئے نجکاری منصوبے ملک کو اندھیروں سے نکال دیں گے۔عمران خان خیبرپختونخوا میں تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر بنائیں،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاستدانوں کو تعاون کرنا چاہئے،پولیو کے خاتمے کیلئے ملکر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی تعصب پھیلانے والے ملک کے دوست نہیں ہے،عمران سیاست کے بجائے صوبوں میں نفرت پھیلانا چاتے ہیں،بجٹ کو صوبائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی باتیں حقائق کے منافی ہیں،ملک میں جلسے کرنے کا موسم نہیں ہے تعمیر وترقی کا موسم ہے،ملک میں جلسے کرنے کا موسم نہیں تعمیر وترقی کا موسم ہے،جلسے انتخابات کے قریب ہونے چاہئیں،ابھی عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنی چاہئے،ہمیں ایک دوسرے کو گرانے کے بجائے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کرنا چاہئے،کراچی میں اہم منصوبے سرکاری ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں،پنجاب کے مقابلے میں دوسرے صوبوں کے لئے زیادہ فنڈز مختص کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اب سیاست چھوڑ کر معیشت معیشت کھیلنا ہوگا،پاکستان میں عدم استحکام ہوگا تو غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں نہیں آئے گی،دنیا کا ہر ملک غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،دہشتگردی کا تاثر زائل کرتے ہی ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قومی رہنما اور سیاسی جماعت کا احترام کرتے ہیں،پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے تمام جماعتوں کو اور رہنماؤں کو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے ملک کو مضبوط کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جلسوں کے ساتھ ملکوں کے فیصلے نہیں ہوتے،2013ء کے الیکشن کو بہترین الیکشن قرار دیاگیا،1977ء میں دھاندلی ہوئی تھی لوگ سڑکوں پر فوری نکل آئے تھے،تحریک انصاف ایک سال بعد سڑکوں پر نکل آئی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ صوبوں کے مسائل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر غور آئے ہیں اور حل بھی نکالا جاتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات