کراچی ائیرپورٹ حملہ۔ بین الاقوامی ائیرلائنز نے پاکستان میں لینڈ کرنے سے معذرت کر لی

پیر 9 جون 2014 13:22

کراچی ائیرپورٹ حملہ۔ بین الاقوامی ائیرلائنز نے پاکستان میں لینڈ کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 9جون 2014ء) کراچی ائیرپورٹ پر حملے کے بعد کراچی آنے والی متعدد ائیر لائنز نے اپنے آپریشن بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے ذرائع نے اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ متعددبین الاقوامی ائیرلائنز جو صرف کراچی تک ہی محدود تھیں نے اپنی پروازوں کو کراچی بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، اور پاکستان میں اپنے آپریشنز فوری طور پر بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

آج رات ہونے والے خوفناک حملے کے بعد اکثر ائیر لائنز نے اپنے طیاروں کا رُخ واپس موڑ دیا ، اور متعدد کوپاکستانی حکام نے نوابشاہ اور لاہور میں لینڈ کروایا۔
یاد رہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر متعدد بین الاقوامی ائیرلائنز لینڈ کرتی ہیں، جن میں اکثریت تیل ڈلوانے ’’ری فیولنگ‘‘ کیلئے اترتی ہیں، جس سے پاکستانی معیشت کو ماہانہ کروڑوں روپے کی آمدن ہوتی ہے۔ اب کراچی ائیرپورٹ کی صورتحال کے بعد ان ائیر لائنز کی اکثریت نے اپنے آپریشن جاری رکھنے سے معذرت کی ہے، جس سے نہ صرف بیرون ملک جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات لاحق ہو ں گی بلکہ پاکستانی معیشت کو بھی سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :