حملے میں کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا،ڈی جی آئی ایس پی آر

پیر 9 جون 2014 12:12

حملے میں کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راول پنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، آپریشن کے دوران الحمداللہ 10 دہشت گردوں کو مار دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق حملے میں جناح ٹرمینل پر کھڑے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، تمام اہم اثاثے محفوظ ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے حج ٹرمینل کو کلیئر کر دیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب کارروائی پر جوانوں کو مبارک باد پیش کی، دہشت گرد 2 علاقوں تک محدود تھے۔

متعلقہ عنوان :