کراچی ائیرپورٹ پر فائر برگیڈ گاڑیوں‌میں تیل موجود نہیں! آگ بھجانا مشکل

اتوار 8 جون 2014 00:44

کراچی ائیرپورٹ پر فائر برگیڈ گاڑیوں‌میں تیل موجود نہیں! آگ بھجانا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشتگردوں کے حملے نے انتظامیہ کی کسی حادثے سے بچنے کی تیاروں سے پردہ فاش کر دیا ہے. ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے ایک جہاز کو آگ لگا دی گئی، اور ٹرمینل پر موجود کسی فائر برگیڈ گاڑی میں ڈیزل موجود نہیں تھا.

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ کے ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کے حکام نے تیل فراہم کرنے والی کمپنی کو ادائیگیاں نہیں کیں، جسکی وجہ سے پچھلے کئی ہفتوں سے ان فائربرگیڈز، ایمبولینس اور دیگر ضروری عملے کے پاس گاڑیوں میں ڈالنے کیلئے ڈیزل تک موجود نہیں. جسکی وجہ سے آگ میں گھرے طیارے کی آگ بھجائی نہیں جا سکی. خدشہ ہے کہ یہ آگ قریب کھڑے دوسرے طیاروں تک بھی پھیل سکتی ہے.

متعلقہ عنوان :