کراچی ائیرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4اے ایس ایف اہلکار شہید ، دہشتگرد ایک طیارے میں داخل، وزیراعظم کا ڈی جی رینجرز کو ٹیلیفون

اتوار 8 جون 2014 00:30

کراچی ائیرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4اے ایس ایف اہلکار شہید ، دہشتگرد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس میں4اے ایس ایف اہلکار شہید ہو گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق 12سے 15دہشتگردوں کے گروپ نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے حملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہو ئے ، اس دوران دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے4اے ایس ایف اہلکار شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی فائرنگ سے 1عسکریت پسند بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ دہشتگردوں کی عمریں 20سے 22سال کے درمیان ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق 2طیاروں کو ان حملوں میں نقصان پہنچا ہے ۔ دہشتگرد ایک طیارے میں داخل ہو گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملیر کینٹ سے پاک فوج کے دستے ائیرپورٹ پہنچ چکے ہیں ، جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے ڈی جی رینجرز کو ٹیلیفون کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ ائیرپورٹ پر موجود عوام کی جان بچانے کی تمام تر کوششیں کی جائیں ۔