تفتان میں نامعلوم افراد کی زائرین کی بس پر فائرنگ ،دستی بموں سے حملہ،3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اتوار 8 جون 2014 22:47

تفتان میں نامعلوم افراد کی زائرین کی بس پر فائرنگ ،دستی بموں سے حملہ،3افراد ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) تفتان میں نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ،دستی بم حملے سے3افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتان کے علاقے میں ہوٹل میں کھڑی بس پر اسوقت نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جب بس میں ایران جانیوالے زائرین سوار تھے ۔

(جاری ہے)

مسلح حملہ آوروں نے بس پر15منٹ مسلسل فائرنگ کی اور2دستی بم بھی پھینکے جس کے نتیجے میں ابھی تک 3افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔اطلاع ملنے اور فائرنگ اور دستی بموں کی آوازیں سن کر لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آخری اطلاعات ملنے تک لیویز اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔