خواتین اپنے شوہر کے دوستوں سے نفرت کرتی ہیں،برطانوی تحقیق

اتوار 8 جون 2014 21:55

خواتین اپنے شوہر کے دوستوں سے نفرت کرتی ہیں،برطانوی تحقیق

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء)برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ ہر چار میں سے ایک خاتون اپنے شوہر کے دوستوں سے نفرت کرتی ہے کیونکہ ان کا یہ خیال ہے کہ یہ دوست ان کے شوہر کی زندگی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیویوں کا یہ کہنا ہے کہ ان کے شوہروں کے دوست ان کی عادتیں خراب کر دیتے ہیں جیسا کہ سگریٹ نوشی یا رات کو دیر سے گھر واپس آنا وغیرہ۔ سروے پر مشتمل تحقیق کے دوران خواتین نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اپنے شوہروں کو اْن کے دوستوں سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔