والدین کا شرارتی بچوں کے ساتھ سختی سے پیش آنا ان کے رویے کومزید بد تر بنا دیتا ہے،تحقیق

اتوار 8 جون 2014 21:36

والدین کا شرارتی بچوں کے ساتھ سختی سے پیش آنا ان کے رویے کومزید بد تر ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق والدین کا شرارتی بچوں کے ساتھ سختی سے پیش آنا ان کے رویے کومزید بد تر بنا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق شرارتی بچوں کو سزا دینے کے بجائے پیار محبت سے صرف دلیل کے ذریعے شرارتوں سے باز رکھا جاسکتا ہے۔ 19ہزار بچوں پر کیے گئے اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ معاشی طور پر مستحکم والدین اپنے بچوں کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ سے گریز کرتے ہیں جبکہ اس کے برعکس معاشی طور پر کمزور والدین کا رویہ عموماً سخت ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :