کمسن بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات،والدین بچیوں کو قرآن کی تعلیم انٹرنیٹ پر دلانے پر مجبور ہوگئے

اتوار 8 جون 2014 20:15

کمسن بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات،والدین بچیوں کو قرآن کی تعلیم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) کم سن بچیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کے پیش نظر والدین بچیوں کو قرآن کی تعلیم انٹرنیٹ پر دلانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ایک جائزے کے مطابق 12سے15 فیصد والدین نے مدارس سے بچیوں کو نکال انٹرنیٹ کے ذریعے گھر پر بھی قرآن پاک کی تعلیم دلانی شروع کر دی ہے ۔ایک تنظیم نے سروے میں پاکستان میں بچیوں کو قرآن پاک اور اسلامی تعلیمات کے لئے انٹرنیٹ پر انحصار شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

طلباء اور طالبات انٹرنیٹ پر سکائپ کے ذریعے قراء حضرات سے قرآن پاک کا تلفظ اور مطالبہ سیکھ رہے ہیں ۔تنظیم کا کہنا ہے کہ لوگوں نے معاشرے میں بے راہ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے کہ انہیں حفاظ اور قراء حضرات پر تو مکمل یقین اور اعتماد ہے مگر گھر سے مسجد و مدرسہ تک کے فاصلے کے درمیان موجود بعض گناہ آلودہ ذہین رکھنے والے نوجوان اخلاق یافتہ کی وجہ سے والدین اپنے بچیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے قرآنی تعلیمات دعوے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :