بجٹ سے چھوٹے صوبوں میں پنجاب کیلئے نفرتیں مزید بڑھیں گی، عمران خان
اتوار 8 جون 2014 19:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ پاکستان کی تاریخ کا سب سے کرپٹ ترین بجٹ ہے اور اس سے چھوٹے صوبوں میں پنجاب کے لئے نفرتوں میں اضافہ ہو گا۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے جو بجٹ پیش کئے جاتے رہے ان میں بھی امیروں کو نوازا جاتا رہا لیکن موجودہ بجٹ میں تو کرپشن کے سارے ریکارڈ ہی توڑ دیئے گئے ہیں، بجٹ کے ذریعے لٹیروں اور عوام کے ٹیکس کا پیسہ چوری کرنے والے ایک خاص طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا، ان لوگوں کو فائدہ پہنچایا گیا جنھوں نے ملک کا 200 ارب ڈالر سوئس بینکوں میں جمع کرا رکھا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بجٹ میں چھوٹے صوبوں سے زیادتی کی گئی اور ان صوبوں کے ترقیاتی فنڈز بھی کم کر دیئے گئے ہیں جس سے دیگر صوبوں میں پنجاب کے خلاف شدید نفرتیں بڑھیں گی، وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک دوروں میں اپنے بھائی کو ساتھ رکھتے ہیں اور بیرون ملک سے آنے والا سارا سرمایہ پنجاب خصوصا لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں لگایا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.