اسلام آباد کے جنگلات میں مردہ خوروں کی افواہیں، راولپنڈی اسلام آباد کے لوگوں میں معلوماتی پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے،ذرائع

اتوار 8 جون 2014 19:32

اسلام آباد کے جنگلات میں مردہ خوروں کی افواہیں، راولپنڈی اسلام آباد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) مقامی انتظامیہ نے اسلام آباد کے جنگلات میں مردہ خوروں کی افواہوں کے اثرات ختم کرنے کے لئے عوام الناس کو خصوصی آگاہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد کے دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں معلوماتی پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے جنگلوں اور دیہاتی علاقوں میں مردہ خوروں کی آمد بارے افواہوں نے عام لوگوں میں شدید پریشانی پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے جنگلات کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے ۔

ان حالات کو دیکھتے ہوئے جڑواں شہروں کی مقامی انتظامیہ نے عوام الناس کو اس بارے خصوصی آگاہی دینے کا فیصلہ کیا ہے لوگوں کو اس بات کا یقین دلایا جائے گا کہ ایسے کسی واقعہ یا مردہ خوری کی آمد کے واقعات محض افواہ ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے لوگ بے خوف و خطر جنگلات اور دیہاتی علاقوں کا سفر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :