شارٹ فال کو کم رکھنے کے لئے وولٹیج کو جان بوجھ کر کم رکھنے کی ہدایت،تقسیم کار کمپنیاں کم بجلی کا کوٹہ ملنے اور لوڈ شیڈنگ بھی کم کرنے کی ہدایت پر پریشان

اتوار 8 جون 2014 17:53

شارٹ فال کو کم رکھنے کے لئے وولٹیج کو جان بوجھ کر کم رکھنے کی ہدایت،تقسیم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) وزارت پانی و بجلی نے شارٹ فال کو کم کرنے کے لئے منصوبہ بنا لیا۔منصوبے کے تحت شارٹ فال کو 3900 یا4 ہزار500 میگاواٹ سے نہیں بڑھنے دیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے بتایا کہ وولٹیج کو جان بوجھ کر اس لئے کم کیا جارہا ہے کہ انہیں کہا بھی گیا کہ اور پالیسی بھی بنائی گئی ہے کہ شارف فال کو3900 یا4500 میگاواٹ سے بڑھنے نہیں دینا جبکہ اب بجلی کی طلب 17 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے لیکن اس وقت طلب16 ہزار میگاواٹ ظاہر کی جارہی ہے اور حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ ظاہر کی جارہی ہے اور حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ9 گھنٹے تک دیا گیا ہے لیکن تقسیم کار کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کو جوٹہ دیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

9 گھنٹوں کا نہیں بلکہ12سے14 گھنٹوں کا بنتا ہے اور اگر وہ فراہم کئے جانے والے کوٹے کے تحت لوڈشیڈنگ شروع کردیں تو پھر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16 گھنٹے ہو جائے گا اس لئے وولٹیج کو کم کر کے دورانیہ کو بڑھایا جارہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کسی علاقہ کا وولٹیج فراہم کئے جاتے ہیں اور اب بھی اسی قسم کی حکمت عملی پر کام کیا جارہا ہے اور وزارت پانی و بجلی کی سیکرٹر نرگس سیٹھی بھی جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہیں لیکن جنریشن کی جانب سے بہتر پالیسی نہیں بنائی جارہی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ پاور پلانٹس کو ایندھن کی مقدار مکمل دی جارہی ہے اور35 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کی فراہمی دی جارہی ہے لیکن پھر بھی 4 ہزار میگاواٹ کے مقابلے میں16 سو میگاواٹ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس پیدا کررہے ہیں ۔دوسری جانب ڈیم بھی خالی ہیں اس سے پن بجلی کی مقدار میں بھی کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :