فرنٹیر کور بلوچستان کا آپریشن، 10 شر پسند ہلاک

اتوار 8 جون 2014 15:52

فرنٹیر کور بلوچستان کا آپریشن، 10 شر پسند ہلاک

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) فرنٹیر کور بلوچستان کا سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مشترکہ سرحدی علاقے گندیاری میں شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن، 10 شر پسند ہلاک، 3 ٹھکانے تباہ، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔فرنٹیر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف سی بمبور رائفل کے جوانوں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 شر پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ایف سی جوانوں نے شر پسندوں کے 3 ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود، اسلحہ، بارودی سرنگیں اور دیسی ساختہ بم برآمد کر کے انہیں تباہ کر دیا ہے۔ آپریشن کے دوران مارے جانیوالے افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی تک صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے تا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام ہر صورت بر قرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :