حکومت نے پیمرا سے لائسنس منسوخ اور سزا دینے کا اختیار واپس لینے کا اصولی فیصلہ،میڈیا شکایات کمیشن کو مستحکم بنایا جائے گا جوسپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں قائم ہوگا اور اس میں حکومت اور پی بی اے کے نمائندے شریک ہوں گے،عرفان صدیقی
ہفتہ 7 جون 2014 23:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء) حکومت نے پیمرا کے اختیارات محدود کرکے اس سے لائسنس منسوخ اور سزا دینے کا اختیار واپس لینے جبکہ میڈیا شکایات کمیشن کو مستحکم بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جو سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں قائم ہوگا اور اس میں حکومت اور پی بی اے کے نمائندے شریک ہوں گے۔وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے قومی امور عرفان صدیقی نے ہفتہ کو غیرملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک مختصر انٹرویو میں بتایاکہ حکومت اب پیمرا کے اختیارات کو محدود کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت کی قائم کردہ کمیٹی پیمرا قوانین میں ترمیم پر غور کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایم سی سی (میڈیا کمپلینٹ کمیشن) کو موثر بنانا چاہتے ہیں تو ہماری سفارش ہوگی کہ پیمرا سے لائسنس منسوخ کرنے اور سزا دینے کے اختیارات واپس لے لیے جائیں۔(جاری ہے)
پیمرا صرف لائسنس دینے والی اور کیبل آپریٹرز کی نگرانی کرنے والی اتھارٹی ہو۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مجوزہ میڈیا شکایات کمیشن سپریم کورٹ کے ایک سابق جج کی سربراہی میں ذرائع ابلاغ کی طرف سے قواعد وضوابط کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔
اس مجوزہ کمیشن میں سول سوسائٹی کے علاوہ حکومت اور پاکستان براڈکاسٹر ایسویشن (پی بی اے) کے اراکین شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ اقدامات ایسے وقت میں اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ پیمرا ایک بڑے چینل کو 15روز کی معطلی اور 1کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا چکا ہے یہ سزا اسے قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے کے الزام پر سنائی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.