میرے حلقے کے ہیڈ ماسٹر کی تنخواہ وفاقی وزیر کے برابر ہے‘ احسن اقبال،سرکاری سکولوں کے نتائج مایوس کن ہیں‘ کسی ملک کی ترقی کیلئے امن ضروری ہے‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی

ہفتہ 7 جون 2014 21:28

میرے حلقے کے ہیڈ ماسٹر کی تنخواہ وفاقی وزیر کے برابر ہے‘ احسن اقبال،سرکاری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وزیر چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ میرے حلقے کے ہیڈ ماسٹروں کی تنخواہیں وفاقی وزیر کے برابر ہیں لیکن سرکاری سکولوں کے نتائج مایوس کن ہیں کسی ملک کی ترقی کیلئے امن ضروری ہے ۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو آج دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا سامنا ہے‘ بدقسمتی سے کچھ لوگ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں آلہ کار بنے ہوئے ہیں‘ دنیا میں کچھ حلقوں کو ہضم نہیں ہورہا کہ اسلامی مملکت ایٹمی طاقت کیسے بن گئی اور وہ پاکستان کو خطرناک ملک قرار دینے کیلئے پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں‘ دہشت گرد تنظیموں کی تمام کارروائیاں‘ویڈیو پاکستان کے دشمن پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیم میں تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ان شعبوں میں تنخواہیں معقول ہیں‘ ہیڈ ماسٹر کی تنخواہ اوسطاً ایک لاکھ روپے ہے ۔ وفاقی وزیر کی تنخواہ 95 ہزار اور میرے حلقے کے ہیڈ ماسٹر کی تنخواہ نوے ہزار سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر اور وفاقی وزیر کی تنخواہ برابر ہے لیکن سرکاری سکولوں کے نتائج مایوس کن ہیں ۔ پرائیویٹ شعبے کا کوئی سکول میرے حلقے میں نہیں جو سرکاری سکولوں کے مقابلے میں آدھی تنخواہ بھی دیتا ہو۔

لیکن اس کے نتائج بہتر ہیں انہوں نے کہاکہ جو اچھا کام کرتا ہے اس کو بھی اتنی ہی تنخواہ ملتی ہے اور جو کرپٹ ہے اور محنت سے کام نہیں کرتا اسے بھی اتنی تنخواہ مل رہی ہے اس لئے ہم نظام کو بدلنے کی اصلاحات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک غیر ملکی سرمایہ کاری کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے لیکن پاکستان میں دنیا میں سب سے کم لوگ ٹیکس دیتے ہیں ٹیکس اکٹھے نہیں ہوں گے تو پھر قرض لینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ء میں ایسا پاکستان دے کر جائیں گے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو ہوگا معیشت کی صورتحال بہتر ہوگی اور امن کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :