سعود ی عرب میں سینماکھولنے کے لیے سرمایہ کارنے حکومت کودرخواست دیدی،درخواست بغیرکسی عذرکے قبول،مجوزہ منصوبے کی تفصیلات فراہم کی جائیں،سعودی جنرل کمیشن برائے اطلاعات

ہفتہ 7 جون 2014 19:30

سعود ی عرب میں سینماکھولنے کے لیے سرمایہ کارنے حکومت کودرخواست دیدی،درخواست ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء)سعودی عرب کے جنرل کمیشن برائے سمعی وبصری اطلاعات کو ایک سرمایہ کار نے باضابطہ طور پر ملک میں سینما گھر کھولنے کی اجازت دینے کے لیے درخواست دیدی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیشن نے لائسنس کے حصول کے لیے اس درخواست پر اصولی طور پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور سرمایہ کار سے مجوزہ منصوبے کے قابل عمل ہونے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی عرب میں سینما گھر کھولنے کی ممانعت ہے۔اگر کمیشن یہ سمجھتا ہے کہ سینما گھروں کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کا مجوزہ منصوبہ قابل عمل ہے تو پھر وہ اعلی حکام سے ملک بھر میں سینما گھروں کھولنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کہہ سکتا ہے۔