مودی کی والدہ کے لیے نواز شریف کا تحفہ
جمعرات 5 جون 2014 22:57
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2014ء) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے لیے ایک ساڑھی بھیجی ہے۔مودی نے اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے لیے تحفے میں ایک شال دی تھی۔مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ’نواز شریف جی نے میری والدہ کے لیے ایک بہت اچھی سفید ساڑھی بھیجی ہے۔
میں ان کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔‘مودی نے اس پیغام میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں یہ ساڑی جلد ہی اپنی والدہ کو بھیجوں گا۔‘وزیر اعظم مودی کی والدہ ریاست گجرات میں رہتی ہیں۔انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل مودی دعائیں لینے کے لیے اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے۔(جاری ہے)
حلف برداری کے بعد مودی سے اپنی ملاقات میں نواز شریف سے اس ملاقات کا ذکر کیا تھا۔
مودی نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ’والدہ سے میری ملاقات کے منظر سے نواز شریف اور ان کی والدہ بہت متاثر ہوئی تھیں۔ انھوں (نواز شریف ) نے مجھے بتایا کہ اس ملاقات کے منظر کو دیکھ کر ان کی والدہ جذباتی ہو گئی تھیں۔‘مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی والدہ کے لیے ایک شال بھیجی تھی.نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں لکھا تھا کہ’وزیراعظم مودی صاحب میری دادی کے لیے یہ خوبصورت شال بھیجنے کے لیے بہت بہت شکریہ۔ میرے والد نے یہ شال خود جا کر دادی کو دی۔‘ساڑھی سے متعلق وزیراعظم مودی کا ٹویٹ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے ذریعے انھوں نے اپنی حلف برداری کے موقعے پر پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ رابطے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اسے جاری رکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں کے خارجہ سکریٹریوں میں جلد ہی ملاقات ہونے والی ہے جس میں مستقبل کی بات چیت کے لیے ایک خاکہ تیار کیا جائے گا۔وزیراعظم مودی ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے نیویارک جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی مذاکرات کے لیے اس موقعے کو بہترین سمجھا جا رہا ہے۔دونوں جانب سے ابھی نیویارک کے دورے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن مودی کی امریکہ کے صدر براک اوباما سے ملاقات کا وقت اور دوسری تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں یہ معلوم ہو سکے گا کہ دہلی کے بعد نیویارک میں مودی اور نواز شریف کی ملاقات ہو سکے گی یا نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.