ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن، 30 مبینہ عسکریت پسند ہلاک

جمعرات 5 جون 2014 20:20

ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن، 30 مبینہ عسکریت پسند ہلاک

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2014ء) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن کے دوران 30 مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی جس کے دوران شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دیگر آٹھ زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے آٹھ کیمپوں کا خاتمہ کردیا گیا جبکہ 350 کلو گرام دھماکا خیز مواد، پچاس مائنس اور بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ کے مطابق عسکریت پسندوں کے زیر حراست دو مغویوں کو بھی بازیاب کروالیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عسکریت پسندوں کے خلاف سر نہیں جھکائے گی اور امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :