حکومت نے الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی تردید کر دی
جمعرات 5 جون 2014 20:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2014ء) حکومت نے لندن میں پولیس کی حراست میں موجود متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو پاکستانی پاسپورٹ ، شناختی جاری کرنے کی تردید کی ہے ۔ اُردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ آج دوپہر کو میری میڈیا سے گفتگو کو صحیح انداز سے پیش نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا حکام نے الطاف حسین کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کا اُصولی فیصلہ کر لیا تھا لیکن وقت نے مہلت نہ دی جس کی وجہ سے انہیں شناختی کارڈ، پاسپورٹ جاری نہ ہو سکا ۔
میڈیا میں میری گفتگو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ الطاف حسین کی شہریت کے حوالے سے کبھی کوئی ابہام نہیں تھا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے مخصوص شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کے معاملے میں کچھ تکنیکی معاملات رکاوٹ بن رہے تھے تاہم اب وہ بھی حل ہوگئے ہیں جس کے بعد ایم کیو ایم کے قائد کو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو اب تک قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں ملا۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نائکوپ اور پاسپورٹ کے لئے درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ان کا ڈیٹا محفوظ نہیں رہ سکا جس پر ایم کیو ایم نے شدید احتجاج کیا تھا جس پر حکومت نے الطاف حسین کو جلد ہی تمام دستاویزات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.