پیرس، اطالوی مصور امادیو موڈیجلیانی کی تصویر18.3ملین ڈالرمیں نیلام

جمعرات 5 جون 2014 19:53

پیرس، اطالوی مصور امادیو موڈیجلیانی کی تصویر18.3ملین ڈالرمیں نیلام

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2014ء)اطالوی مصور امادیو موڈیجلیانی کی ایک تصویر گزشتہ روز پیرس میں ایک نیلامی میں 13.5ملین یورو( 18.3ملین ڈالر) میں فروخت ہوئی جو کہ فرانس میں اس مصور کے فن پارے کیلئے ایک ریکارڈ ہے ،اس کا اعلان نیلام گھر سوتھیبے نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

1911-1912ء میں بنائی گئی اس کے مین پیٹرن پال الیگزینڈر کی پورٹریٹ اب تک الیگزینڈر کے خاندان کے حق میں تھی اور اس کا تخمینہ پانچ اور آٹھ ملین یورو کے درمیان لگایا گیا تھا ۔

اس پینٹنگ کے خواہاں فون پر پانچ بولی دینے والے تھے ،یہ بات سوتھیبے نے کامیاب بولی دہندہ کی تفصیل بتائے بغیر ایک بیان میں بتائی ہے۔الیگزینڈر نے نوجوان موڈیجلیانی سے 1907ء سے 1914ء میں پیرس میں ملاقات کی ، وہ مصور کے فن پارے کا واحد خریدار تھا ۔اس پورٹریٹ کے علاوہ موڈیجلیانی کے چار خاکے الیگزینڈر کی کلیکشن کا حصہ تھے جو کہ مجموعی طور پر 900,900 یورو میں فروخت ہوئے ۔