عازمین کیلئے خوشخبری، حج اخراجات میں مزید 23 ہزار روپے کمی

جمعرات 5 جون 2014 18:11

عازمین کیلئے خوشخبری، حج اخراجات میں مزید 23 ہزار روپے کمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء) عازمین حج کیلئے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے سعودی عرب میں رہائش کیلئے سستی عمارتیں حاصل کرليں، جس سے حج اخراجات میں تقربیاً 23 ہزار روپے کی مزید کمی آگئی، وزارت مذہبی امور حج روانگی سے قبل عازمين کو رقم لوٹا دے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات میں مزید کمی کا امکان ہے، ذرائع مذہبی امور کے مطابق حج اخراجات 2 لاکھ 73 ہزار سے کم کرکے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کئے جائیں گے، اخراجات میں کمی سعودی عرب میں سستی عمارتیں ملنے کے باعث کی جائے گی۔

حج اخراجات میں کمی کی منظوری وزیر مذہبی امور سردار یوسف دیں گے، جس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور عازمین کو رقوم کی واپسی حج روانگی سے قبل کردے گی، رواں برس 56 ہزار 400 سے زائد عازمین سرکاری اسکیم کے تحت حج کریں گے۔ س

متعلقہ عنوان :