سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کا گھر سیل کر دیا

جمعرات 5 جون 2014 14:30

سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کا گھر سیل کر دیا

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء) سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے تین دن کی طویل چھان بین کے بعد الطاف حسین کے گھر کو چھوڑ کر سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے منگل کے صبح 5.30 بجے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے لندن میں گھر کی تلاشی کا سلسلہ شروع کیا تھا جو کہ تین دن کی طویل سرچنگ کے بعد جمعرات کے روز ختم ہوگئی اور جمعرات کے روز سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے لندن میں الطاف حسین کے گھر کو سیل کر کے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گھر میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔