میرانشاہ خود کش حملہ آوروں کا ماہر ٹی ٹی پی کمانڈر عاشق اللہ محسود طالبان لڑائی کی نذر ہوگیا

جمعرات 5 جون 2014 14:30

میرانشاہ خود کش حملہ آوروں کا ماہر ٹی ٹی پی کمانڈر عاشق اللہ محسود طالبان ..

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء) میرانشاہ میں نامعلوم مسلح افراد نے کمانڈر عاشق اللہ کی گاڑی کو روک کر فائرنگ سے ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق میرانشاہ کی تحصیل میر علی میں نامعلوم مسلح افراد نے خود کش حملہ آوروں کے ماہر ٹی ٹی پی کمانڈر عاشق اللہ محسود کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ طالبان کی آپس میں گروپ بندیوں کے بعد طالبان کی آپس میں جھڑپیں شروع ہیں اور یہ انہی جھڑپوں کا شاخسانہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس وقت شمالی وزیرستان میں حلیم اللہ محسود گروپ اور خان سید المعروف سجناں گروپ کے درمیان حالات کشیدہ ہیں جبکہ ٹی ٹی پی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ آپس کے اختلافات کی لڑائی ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :