باجوڑ ایجنسی میں افغان بارڈر کے قریب دہشتگردوں کا 24گھنٹوں میں دوسرا حملہ،7سیکورٹی اہلکار شہید ، دن بھر میں حملوں میں11اہلکار شہید ہو ئے

بدھ 4 جون 2014 00:09

باجوڑ ایجنسی میں افغان بارڈر کے قریب دہشتگردوں کا 24گھنٹوں میں دوسرا ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2014ء) باجوڑ میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، 7اہلکار شہید ،سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی رات عسکریت پسندوں کے افغان بارڈر کے قریب مڑازنگل میں واقع سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے7سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 7زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے دن میں حملے میں 4سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ عسکری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ کی۔ دہشتگردوں نے مڑازنگل اور مکھا ٹاپ پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے سے چار جوان شہید ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں پاک فوج کا ایک افسر بھی شامل ہے

متعلقہ عنوان :