اولیور سٹون کا ایڈورڈ سنوڈن پر فلم بنانے کا اعلان

بدھ 4 جون 2014 23:43

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2014ء) ا آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر اولیور سٹون نے امریکی خفیہ ایجنسی کا بھانڈہ پھوڑنے والے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اولیور سٹون نے جاپان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم کی کہانی برطانوی اخبار گارڈین کے صحافی لیوک ہارڈنگ کی کتاب 'دی سنوڈن فائیلز' سے ماخوذ ہے۔ فلم میں ایڈورڈ سنوڈن کے حالات زندگی اور امریکی خفیہ ایجنسی کا پردہ فاش کرنے کے بعد کے حالات کی عکسبندی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :