سکاٹ لینڈ یارڈ‌کی اجازت سے الطاف حسین کا ایم کیوایم سیکریٹریٹ میں ٹیلیفون، کارکنان ، ہمدرد ہمت سے کام لیں، پرامن رہیں، قانون ہاتھوں میں نہ لیں،الطاف حسین

بدھ 4 جون 2014 23:08

سکاٹ لینڈ یارڈ‌کی اجازت سے الطاف حسین کا ایم کیوایم سیکریٹریٹ میں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن میں ایم کیوایم سیکریٹریٹ میں فون کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے تقریباً10منٹ سے زائد ایم کیو ایم کے رہنماوٴں سے بات کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو ٹیلی فون کرنے کی اجازت دی، الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ ٹیلی فون کیا ہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان و ہمدرد ہمت سے کام لیں، پرامن رہیں اور قانون کو ہاتھوں میں نہ لیں، حق پرستانہ جدوجہد میں آنے والے آزمائشی مراحل میرے لیے نئے نہیں ہیں۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایسے حالات کا مقابلہ کیا اور آج بھی میرے حوصلے ہرگز پست نہیں، میں نے نہ ماضی میں قوم کو مایوس کیا اور نہ آئندہ کروں گا۔ الطاف حسین نے ٹیلی فون پر اپنی صاحبزادی افضا الطاف سے بھی گفتگو کی.