پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کوشش: تین دشمن ممالک کے ایجنسیوں کا پاکستانی دریاؤں ، نہروں اور چشموں میں پولیو وائرس چھوڑنے کا انکشاف
بدھ 4 جون 2014 20:17
پشاور (رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2014ء) پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کوشش،تین دشمن ممالک کے ایجنسیوں کا پاکستانی دریاؤں ، نہروں اور چشموں میں پولیو وائرس چھوڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔جس سے بچوں کے ساتھ بڑے بھی متاثر ہونگے پاکستان میں قانون نافذ والے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر اُردو پوائنٹ کو بتایا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء افغان ایجنسی نیشنل ڈیفنس اور اسرائیلی ایجنسی موساد نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو پولیو کا گڑھ بنانے کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں پئیے جانے والے پانی کے دریاؤں ،نہروں اور چشموں میں پولیو کا خطرناک وائرس چھوڑ رہے ہیں۔
یہ وائرس پانی ڈالنے کے بعد خود بخود زیادہ ہو جاتا ہے اس وائرس کو قبائلی علاقہ جات سمیت کئی کئی بڑے شہروں کے نہروں میں چھوڑ دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دہ ماہ پہلے پشاور کو دُنیا بھر میں پولیو کا گڑھ قرار دیا گیاتھا یہ انہی ایجنسیوں کا کارنامہ تھا۔اُس وقت نہروں میں موجود پانی کو نکالنے کے بعد پشاور میں کہیں بھی پولیو وائرس کی تصدیق نہ ہوسکی ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس گرین جال کی شکل میں ہوتا ہے اور پشاور کے دریاؤں میں دن کو پانی صاف ہے لیکن صبح پورے پانی میں گرین جال واضح نظر آ رہا تھا۔
ان تینوں دشمن ممالک کے خفیہ ایجنسی کے بارے میں وزیر اعظم نواز شریف کو پہلے بھی آگاہ کردیا تھا اور ان کے بعد ان ایجنسیوں میں پولیو ورکروں کے نشانہ بنانے کی بجائے پاکستان کو دُنیا بھر میں تنہا کرنے کیلئے اس انسانیت سوز منصوبے پر کام تیز کردیا ہےمزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.