باجوڑ: سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ، 2 جوان شہید، 3 زخمی

بدھ 4 جون 2014 11:42

باجوڑ: سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ، 2 جوان شہید، 3 زخمی

باجوڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جون 2014ء) باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار سے دہشتگردوں کے پاکستانی پوسٹوں پر حملے سے 2 جوان شہید، پاک فوج کے افسر سمیت 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں حملہ کر دیا جس سے پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ افسر سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ دہشتگردوں نے باجوڑ میں قائم مونوز نگل اور مکھا ٹاپ پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 25 مئی سے اب تک افغانستان سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے باجوڑ ایجنسی میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے پر احتجاج کیا تھا لیکن افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان فوج کی جانب سے افغان علاقوں پر گولہ باری بند کی جائے۔

متعلقہ عنوان :