ٹائیگر شیروف ، کیرتی سینن کی فلم کامیاب
پیر 2 جون 2014 23:55
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2014ء) معروف بالی وڈ ہیرو جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف اور نئی ایکٹریس کیرتی سینن کی پہلی فلم ’ہیروپنتی‘ سے فلمی پنڈتوں نے بہت زیادہ توقعات نہیں جوڑی تھیں لیکن فلم نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی اچھا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا۔بالی وڈکی روایات کے مطابق، فلم کے ساتھ ساتھ ان دونوں نئے فنکاروں کی قسمت کے ستارے بھی چمکنے لگے ہیں۔
خیال کیا جارہا ہے کہ ’ہیرو پنتی‘ دونوں فنکاروں کے لئے اپنے دامن میں مزید کئی آفرز لارہی ہے۔دبئی کے ایک اخبار’دی نیشنل‘ کا کہنا ہے کہ ٹائیگر جہاں اپنی پہلی فلم ہٹ ہونے پر خوش ہیں وہیں انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ جیکی شیروف جیسے بڑے اسٹار کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ان پر بہترین کارکردگی کے لئے دباﺅ تھا۔(جاری ہے)
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پچھلے دوسال سے ’ہیروپنتی‘ ہی ان کے لئے سب کچھ تھی۔
یہ فلم ان کیلئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ فلم میں تمام اسٹنٹ ٹائیگر نے خود پکچرائز کرائے ہیں۔دوسری جانب ہیروئن کیرتی سینن کے لئے بالی وڈ میں اینٹری خواب سچ ہونے کے مساوی ہے جس پر پہلے پہل تو خود انہیں بھی یقین نہیں آیا تھا۔کیرتی کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کا حصہ بننا بڑی بات ہے۔ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپوراستعمال کرکے بالی وڈ میں اپنی منفرد پہچان بنائیں گی۔’ہیروپنتی‘ کے ڈائریکٹر صابر خان کے مطابق انہوں نے فلم کے لئے کیرتی کا انتخاب اس وقت سے کر رکھا تھا جب سے کیرتی کو ایک ٹوتھ پیسٹ کے اشتہار میں دیکھا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.