لاہور میں طویل لوڈشیڈنگ، لیسکو چیف کو ہٹا دیا گیا

پیر 2 جون 2014 16:16

لاہور میں طویل لوڈشیڈنگ، لیسکو چیف کو ہٹا دیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف کو شہر میں طویل شٹ ڈاؤن پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن کرنے کا فیصلہ انتظامی سے زیادہ کرپشن پر مبنی تھا۔

(جاری ہے)

عوام کی مشکلات کو سامنے رکھ کر لوڈشیں گ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی فراہم کرنے کیلئے طویل لوڈشیڈنگ کی گئی۔ جس کے باعث لیسکو چیف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ لیسکو نے چند روز قبل لاہور کے نصف سے زائد علاقوں میں مسلسل 10 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی تھی۔

متعلقہ عنوان :