بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑنیوالاپانی خطرہ بن گیا

ہفتہ 31 مئی 2014 23:00

بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑنیوالاپانی خطرہ بن گیا

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) مقبوضہ کشمیر کے دریائے راوی میں بھارتی ڈیم سے اچانک چھوڑے جانے والا پانی خطرہ بن گیا، دریا میں پھنسے چار افراد کو بچانے میں گھنٹوں لگ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق دو ٹرک، چار مزدور اور راوی کا بپھرا پانی، مقبوضہ کشمیر میں دریا کنارے مٹی اور بجری ٹرک میں بھرنے والے مزدور بھارتی حکام کی غفلت کا شکار ہوگئے۔

مدھو پور ڈیم سے بغیر کسی اطلاع کے پانی چھوڑا گیا تو دریا میں طغیانی آگئی اور مزدور پھنس گئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے ساتھ ریسکیو اہل کار بھی موقع پر پہنچے، اس وقت تک پانی کا بہاؤ پہلے سے زیادہ تیز ہوچکا تھا، لیکن ماہر غوطہ خوروں نے اس کی پرواہ نہ کی اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد مزدوروں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :