Live Updates

دورہ بھارت میں نوازشریف اپنے کاروبار کیلئے بھارتی بزنس مین سے ملنے گئے، عمران خان

ہفتہ 31 مئی 2014 17:32

دورہ بھارت میں نوازشریف اپنے کاروبار کیلئے بھارتی بزنس مین سے ملنے ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں شریف خاندان کے اثاثے دگنے ہو جاتے ہیں۔ لندن سے جاری اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مغربی رہنما کا کوئی کاروبار نہیں لیکن شریف خاندان کا شمار برطانیہ کے بڑے سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں وزیراعظم نواز شریف کے پاس حریت پسند کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کا وقت نہیں تھا اپنا بزنس بڑھانے کے لئے ان کے پاس بہت وقت تھا، نواز شریف اپنے بیٹے کے ہمراہ دہلی میں بزنس ٹائیکون جندال سے ملنے ان کے گھر کیوں گئے، کیا نواز شریف کا یہ اقدام مفادات سے متصادم نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنا پیسہ وطن واپس لانے کے بجائے دوسرے ممالک کے دورے کر کے وہاں کے سرمایہ کاروں کو یہاں پیسہ لگانے کی ترغیب دے رہے ہیں جب کہ (ن ) لیگ کے دور حکومت میں شریف خاندان کے اثاثے دگنے ہو جاتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات