بھارت بلوچستان میں مداخلت کا ذمہ دار ہے، رحمان ملک
ہفتہ 31 مئی 2014 15:19
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ۔بھارت بلوچستان میں مداخلت کا ذمہ دارہے، وہ الزام تراشی کے بجائے برابری کی بنیاد پر براہ راست مذاکرات کرے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اگر ظالمان نتیجہ خیز مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہوں تو بات چیت کا عمل ضرور ہونا چاہیئے لیکن وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت اور ادارے تو مذاکرات کے لئے مخلص ہیں لیکن طالبان کی نیت ٹھیک نہیں۔
وہ باہر سے ملنے والے چند ٹکوں کے لئے کام کرتے ہیں ، یہ عناصر شروع سے ہی پاکستان کے خلاف تھے اور اب بھی ملک دشمن ہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو گروپ ظالمان کی اپنی ہی قیادت سے باغی ہو وہ ہمارے ساتھ بھی مخلص نہیں ہوسکتے۔(جاری ہے)
یہ لاتوں کے بھوت ہیں جو باتوں سے نہیں ماننے والے اس لئے ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔
رحمان ملک
کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمام میگا پراجیکٹ پنجاب میں شروع کرنا سندھ اور کراچی کے ساتھ زیادتی ہے، پیپلز پارٹی کے دور میں ہر بات پر افتخار محمد چوہدری از خود نوٹس لے کر وزیر اعظم تک کو عدالتی کٹھہرے میں کھڑا کردیتے تھے لیکن آج موجودہ حکومت کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں براہ راست ملوث ہے، اگر وزیر اعظم نواز شریف اپنی جماعت سمیت دیگر سیاسی قیادت سے صلح و مشورہ کرکے بھارت سے بات کریں تو انھیں امید ہے کہ یہ معاملہ حل ہوسکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.