باجوڑایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام ،14دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

ہفتہ 31 مئی 2014 11:44

باجوڑایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام ،14دہشتگرد ہلاک، ایک ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 14 شر پسند کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب آج صبح 5 بجے کے قریب سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 14 شدت پسند ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ باجوڑ میں گزشتہ کچھ ماہ سے دہشتگردی کے واقات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :