کثیر سرمائے سے بنائی گئی پاکستانی فلم "دی سسٹم" ریلیز کر دی گئی

جمعہ 30 مئی 2014 00:20

کثیر سرمائے سے بنائی گئی پاکستانی فلم "دی سسٹم" ریلیز کر دی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم ’’دی سسٹم‘‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔لاہور کے مقامی سنیما میں ہونے والے فلم کے پریمئیر شو میں ” دی سسٹم ” فلم کی اسٹار کاسٹ اور لالی وڈ سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ناروے کی خوبصورت لوکیشنز اورجدید ٹیکنالوجی سے بنائی جانیوالی فلم کی کہانی پاکستانی معاشرے میں پائی جانے والی خرابیوں کو تنقیدی پیرائے میں اجاگر کرتی ہے فلم میں جہاں ندیم بیگ، عرفان کھوسٹ، شفقت چیمہ اور نئیر اعجاز جیسے سینئر فنکار شامل ہیں وہیں شیراز بٹ ، کشف علی اور صائمہ سلیم سمیت کئی نئے فنکار بھی شامل ہیں۔

نامور گلوکار عاطف اسلم اور میڈم سنگیتا نے فلم کے پریمئیر شو میں خصوصی طور پر شرکت کی اور فلم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :