احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو 3 جون کو طلب کرلیا

جمعہ 30 مئی 2014 13:08

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو 3 جون کو طلب کرلیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30مئی 2014ء) احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کےلئے 3 جون کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور کیس میں اس وقت کے وزیر پانی و بجلی راجا پرویز اشرف اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت 11 ملزمان کو طلب کر رکھا تھا تاہم ان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

راجا پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کی جانب سے آج عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث کسی ملزم پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی تاہم عدالت نے تمام ملزمان کو 3 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی تاکہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد کیس میں پیش رفت ہوسکے۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی طرف سے کیس سے بریت کی درخواست دائر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :