پولیو کے دو مزید کیس سامنے آگئے‘ دس ماہ کے آصف کا تعلق میر علی اور ڈھائی سالہ ملالہ کا تعلق کراچی سے ہے

جمعرات 29 مئی 2014 22:39

پولیو کے دو مزید کیس سامنے آگئے‘ دس ماہ کے آصف کا تعلق میر علی اور ڈھائی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے میڈیا رپورٹس کے مطابق دس ماہ کے محمد آصف میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی متاثرہ بچے کا تعلق میر علی سے ہے ۔

(جاری ہے)

ڈھائی سالہ بچی ملالہ میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے متاچرہ بچی کا تعلق کراچی کے علاقے اسلامیہ کالونی سے ہے دونوں بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے رواں سال پاکستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 70 ہوگئی۔