اسلام آباد‘ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس،اجلاس میں الطاف حسین کے شناختی کارڈ‘ اراضی‘ افغان مہاجرین کو کارڈز کا اجراء کا مسئلہ زیر غور آیا

جمعرات 29 مئی 2014 22:39

اسلام آباد‘ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس،اجلاس میں الطاف حسین کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس‘ اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے قومی شناختی کارڈ ‘ نادرا کی جانب سے خریدی گئی اراضی‘ افغان مہاجرین کے 5700 شناختی کارڈز کے اجراء کا مسئلہ زیر غور آیا۔ نادرا کی جانب سے قائم مقام چیئرمین کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں ہوا۔

کمیٹی نے ان کے اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو طلب کرلیا۔ نادرا حکام نے اراضی کے متعلق تمام تفصیلات کمیٹی کے سامنے رکھیں۔ نادرا حکام نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے قومی شناختی کارڈ کے معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

نادرا نے اراضی کے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ نادرا نے 8 کمرشل پلاٹ خریدے تھے جو کہ منافع کے ساتھ بیچ دیئے ۔

جس کا منافع ٹرسٹ بینک میں رکھا گیا ہے نادرا نے مزید بتایا کہ 321 افراد بھرتیوں پر پابندیوں کے باوجود بھرتی ہوئے اور 435 افراد کے انگوٹھوں کے نشان نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہوں سے محروم رہے۔ چیئرمین داخلہ کمیٹی نے بتایا کہ سینکروں افراد کو شناختی کارڈ کیلئے جو کہ پولیس اور فوج میں بھرتی ہوئے حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص کو بطور آرمی کمانڈو شو کیا گیا چیئرمین نے مزید کہا کہ انگوٹھوں کے نشان اور چہروں کی مماثلت سے کئی لوگوں کو پریشانی ہے اور ان کے کارڈز بلاک ہوچکے ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے ۔

چیئرمین نے کہا کہ نادرا کی اس بارے میں کوئی واضح پالیسی سامنے نہ آسکی۔ کمیٹی ممبران نے انگوٹھوں کی تصدیق کے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا اور چاغی (بلوچستان) میں 5700 افغان مہاجرین کی جانب سے قومی شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیٹی کو الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے اجرا کے لئے بھی نادرا نے یقین دہانی کروادی ہے۔