زرداری نے ایسا گھر دیا جس کی چھت اور دیوار نہیں،ہم ملک میں خوشحالی لائیں گے،چوہدری نثار

جمعرات 29 مئی 2014 21:57

زرداری نے ایسا گھر دیا جس کی چھت اور دیوار نہیں،ہم ملک میں خوشحالی لائیں ..

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ زرداری نے ہمیں ایسا گھر دیا جس کی چھت اور دیوار نہیں ہے لیکن نواز شریف کی ٹیم پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی،ملک میں خوشحالی ضرور آئے گی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں ساڑھے چھ ارب کی لاگت سے ہسپتال تعمیر کیا جائے گا،لوگ علاقے کی ترقی دیکھتے رہ جائیں گے انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ احتجاج کے نام پردائیں بائیں چیخنے چلانے والوں کو عوام نظر انداز کر دے ،کپڑوں کی طرح پارٹی بدلنے والوں ،چیخنے چلانے والوں کا اپنا کوئی منشور نہیں،گذشتہ دور حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ زرداری نے ایسا گھر دیا جس کی دیواریں اور چھتیں نہیں، وزیر داخلہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری(پی ایف او) کے ملازمین کیلئے بطور بونس 2ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان کیا انکا کہنا تھا کہ پی او ایف مالی مشکلات کا شکار ہے اسے مسائل سے نکالیں گے، مسائل کے باوجود ملازمین کو 2ماہ کی تنخواہ بونس میں دی جارہی ہے،2ماہ کی تنخواہ 32کروڑ بنتی ہے، انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام اسلحہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے خریدیں تاکہ پی او ایف کو مالی طور پر مستحکم بنایا جا سکے ان کاکہنا تھا کہ پی او ایف پورے پاکستان کا ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی او ایف کو خطے کا اعلیٰ دفاعی ادارہ بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :