Live Updates

پی پی 107 کے ضمنی انتخابات ، پی ٹی آئی کی نگہت انتصار 35,955 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

جمعرات 29 مئی 2014 21:57

پی پی 107 کے ضمنی انتخابات ، پی ٹی آئی کی نگہت انتصار 35,955 ووٹوں کے ساتھ ..

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 107میں ضمنی انتخابات کے پولنگ کا وقت ختم ہوگیاہے اور اب تک سامنے آنے والے پہلے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 125 پولنگ سٹیشنز میں تحریک انصاف کی نگہت انتصار 35,955 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سرفرار بھٹی 31,946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ کے دوران پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو تھپڑ مارنے والی سلمیٰ بٹ نے نیا کام شروع کردیا اور مبینہ طورپر بیلٹ پیپر لے کر دھاندلی کیلئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 107 کے دومختلف پولنگ سٹیشنوں پر سلمیٰ بٹ سمیت مسلم لیگ ن کی خواتین پہنچ گئیں، پولنگ سٹیشن نمبر 109پرتحریک انصاف کے کارکنان نے سلمیٰ بٹ کو گھیر لیا تاہم خاتون رکن نے پرس کی تلاشی دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات کے دوران کئی مقامات پر خلاف ضابطہ پولنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں، پولنگ سٹیشن نمبر 111پر انگوٹھوں پر لگانے والی سیاہی ختم ہونے کے با وجود پولنگ جاری رہی جبکہ پولنگ سٹیشن نمبر 60پر مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے کارکنان کے ساتھ مل کر پریذائیڈنگ آفیسر پر تشدد کیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان نے گزشتہ روز ہنگامہ کرنے والی لیگی ایم پی اے سلمیٰ بٹ کو ہراساں کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 107 پنڈی بھٹیاں میں پولنگ جاری تھی جس کے دوران پولنگ سٹیشن نمبر 109پر پاکستان تحریک انصاف کے کا رکنوں نے پولنگ سٹیشن کے باہر ن لیگ کی خواتین کارکنان کی ایک گاڑی کو روک لیا جس میں مبینہ طور پر دھاندلی کے لیے لائے گئے بیلٹ پیپر موجود تھے ،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ گئی، تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کی موجودگی کے باوجود اس گاڑی پر پتھراﺅ کیا اور جعلی ووٹ بر آمد کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاہم لیگی رکن اسمبلی سلمیٰ بٹ نے پرس دکھانے سے انکار کردیا اور پولیس کے تعاون سے گاڑی میں سوارن لیگ کی خواتین کارکنان وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئیں جس کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان نے شدید نعرہ بازی کی اورکچھ دور تک گاڑی کے پیچھے بھاگتے رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :