صوابی،خسرہ ٹیکے لگانے سے ستر بچوں کی حالت غیر ،تمام بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات 29 مئی 2014 21:47

صوابی،خسرہ ٹیکے لگانے سے ستر بچوں کی حالت غیر ،تمام بچوں کو ہسپتال ..

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) ضلع صوابی کے انڈسٹریل اسٹیٹ گدون آمازئی میں واقع ورکنگ فوکس گرائمر سکول میں خسرہ ٹیکے لگانے سے ستر بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ تمام بچوں کو تحصیل ہسپتال ٹوپی کو منتقل کر دیا گیا جب کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صوابی نے ضلع صوابی میں خسرہ مہم کو معطل کر دیا اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

اور اس میں کہا گیا کہ ان ٹیکوں سے بچوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لہذا محکمہ صحت اس سلسلے میں جانی نقصانات سے بچنے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائیں۔ ڈی آئی جی مردان سعید خان وزیر ، کمشنر مردان محمد خالد خان ، ڈی سی صوابی کیپٹن (ر) کامران آفریدی ، ڈی پی او صوابی سجاد خان اور ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان الاکبر ٹو پی ہسپتال پہنچے اور متاثرہ بچوں کی عیادت کی اورمحکمہ صحت کے حکام سے بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے ضروری طبی امداد دینے کے لئے ہدایت جاری کر دی۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں فوری طبی امداد کے بعد تمام بچوں کو فارغ کردیئے گئے۔ضلع صوابی میں خسرہ مہم کے سلسلے میں ای پی آئی اور محکمہ صحت کی ٹیمیں سکولوں میں جاکر بچوں کو خسرہ ٹیکے لگا تے ہیں ۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں ان ٹیکوں سے درجنوں بچے بے ہوش اور ضائع ہو گئے ہیں۔ ڈی سی او صوابی نے میڈیا کو بتایا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت سے تحقیقات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :