بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انکے چینی ہم منصب کی ٹیلیفونک بات چیت، اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 29 مئی 2014 21:33

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انکے چینی ہم منصب کی ٹیلیفونک بات چیت، ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انکے چینی ہم منصب لی کیکیانگ نے ٹیلیفونک بات چیت کرکے اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کردیا،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انکے چینی ہم منصب لی کیکیانگ نے 25 منٹ تک ٹیلیفونک بات چیت کی ہے،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

بات چیت کے دوران چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین بھارت کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں،اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ سمیت تمام امور پرامن طریقے سے حل کئے جائیں گے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :