قومی اسمبلی کی بندرگاہ وجہازرانی کمیٹی نے وزارت سے گوادر بندرگاہ کے اردگرد قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بین الاقوامی معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں،گوادر پورٹ کی صفائی اور گہرائی بڑھانے کیلئے مقبول ایسوسی ایٹس سے معاہدہ نہ کرنے کی ہدایت، مذکورہ کمپنی بدنام وبلیک لسٹ ہے، جلد گوادر میں اجلاس بلانے کا فیصلہ، یورپی یونین نے پاکستان سے مچھلیوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لی ہے،آئندہ برس سے کم آمدن افراد25 ہزار روپے فی کس کرایہ میں بحری جہاز کے ذریعے حج کرسکیں گے،کراچی سے ایرانی بندرگاہ بہار تک زائرین کے لئے آئندہ ماہ سے خصوصی کروز سروس شروع کر رہے ہیں ،کمیٹی کو بریفنگ
جمعرات 29 مئی 2014 21:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بندرگاہ وجہازرانی نے وزارت سے گوادر بندرگاہ کے اردگرد قائم ہونے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور وزارت کے بین الاقوامی معاہدوں کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور گوادر پورٹ کی صفائی اور گہرائی بڑھانے کیلئے مقبول ایسوسی ایٹس سے معاہدہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کمپنی بدنام وبلیک لسٹ ہے اور جلد گوادر میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو تحریری طور پر طیارہ فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی جبکہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان سے مچھلیوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لی ہے،فی الوقت ایران ومشرق وسطیٰ کے ممالک کو مچھلیوں،جھینگے اور پرائز کی برآمد کی جارہی ہے،آئندہ برس سے کم آمدن افراد25 ہزار روپے فی کس کرایہ میں بحری جہاز کے ذریعے حج کرسکیں گے، ہر سال 70 سے90ہزار افراد بحری سفر سے حج کرسکیں گے،فی الوقت ہوائی سفر پر لاکھوں روپے خرچ آتا ہے،رواں برس وزارت مذہبی امور نے حج کیلئے کوٹہ نہیں دیا،کراچی سے ایرانی بندرگاہ بہار تک زائرین کے لئے آئندہ ماہ سے خصوصی کروز سروس شروع کر رہے ہیں ،اجلاس میں مخدوم جاوید ہاشمی نے سیکرٹری کمیٹی کو عملہ سے بدتہذیبی کرنے پر بری طرح ڈانٹ دیا،چےئرمین نے معافی مانگ لی ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.